پیرمحل، پرانی رنجش ، لکڑیاں کاٹنے کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ تصادم
تازہ ترین : 1

پیرمحل، پرانی رنجش ، لکڑیاں کاٹنے کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ تصادم

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پرانی رنجش ، لکڑیاں کاٹنے کا تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں ایک خاتون سمیت لڑائی کے متعدد واقعات میں 13افراد شدید زخمی ایک کی حالت نازک تفصیل کے مطابق چک نمبر741گ ب میں لکڑیاں کاٹنے کے تنازعہ پر پرانی رنجش کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کلہاڑیوں کے آزادانہ تصادم میں عمرحیات ولد محمد اقبال ، اسد حیات ولد محمد اقبال ،عابد علی ولد امیر ،اسدعباس ولد محمد اقبال ، عاشق حسین ولد غلام شدید زخمی ہوگئے اسدحیات کے سر میں کلہاڑیوں کے گہرے زخموں کے باعث سول ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ریفر کردیا جہاں پر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاہے چک نمبر665/6گ ب میں روڑی اٹھانے کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خاتون شاہد ہ پروین دختر محمد اشرف ، سمیت محمد اشرف ولد بھلا ،محمد اکرم ولد محمد رمضان ، محمد عباس ولد محمد یونس شدید زخمی ہوگئے چک نمبر701/43گ ب میں سابقہ رنجش کے تنازعہ پر کبڈی کامیچ دیکھتے ہوئے ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں محمد اقبال ولد علی محمد ، علی شان ولد محمد اکرم ، خلیل ا حمد ولد حکم دین شدید زخمی ہوگئے چک نمبر749گ ب میں امام مسجد محمد مظہر ولد نورمحمد ملاح کو مسجد کی امامت نہ چھوڑنے کے تنازعہ پر بہادر ولد احمد مارتھ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا تمام زخمیوں کا قانونی کاروائی میڈیکل لیگل جاری کرکے طبی امدا ددی گئی ۔

وقت اشاعت : 13/01/2014 - 16:51:47

اپنی رائے کا اظہار کریں