انصار برنی کی ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات

پیر 13 جنوری 2014 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے پیر کو ایوان صدر اسلام آباد میں صدر پاکستان ممنون حسین کی دعوت پر ان سے تفصیلی ملاقات کی اور انسانی حقوق و شہری آذادیوں، جیلوں کی صورتحال، خطہ میں امن سمیت ہیومن ٹریفیکنگ، غیر ملکی جیلوں میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور کراچی کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی نے صدر مملکت کو پولیو ویکسین کے ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرصدر مملکت نے پاکستان اور انسانی حقوق کے لئے انصار برنی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی نے صدر مملکت اور ایوان صدر کی جانب سے پاکستان میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے جاری سرپرستی کو سراہا۔

انصار برنی نے کہا کہ دنیا کو دیکھنا چاہئیے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ صدر مملکت اور ایوان صدر پاکستانی بچوں کو پولیو سے بچانے کے قطرے پلانے کے لئے کس قدرکوشاں ہے۔اس موقع پر انصار برنی کی جانب سے انسانی حقوق کے معاملات پر اٹھائے جانے والے مختلف معاملات پر صدر مملکت نے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :