کراچی ،ایوب شاہ مزار کے متولی سمیت 6افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو شناخت کرلیاگیا

پیر 13 جنوری 2014 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) گلشن معمار میں ایوب شاہ مزار کے متولی سمیت 6افراد کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو شناخت کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 7 جنوری کو ایوب شاہ مزار سے ملنے والی 6 افراد کی لاشوں کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ گلشن معمار کے رہائشی ہیں۔ مقتولین کو خواتین کے مزار پر آنے کی وجہ سے قتل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے سے پہلے مزار کی انتظامیہ کو خبردار بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :