عبدالقادر ملا کی قاتل حسینہ واجد کو حکومت پاکستان ہرگز مبارکباد نہ دے‘ جماعت اسلامی پنجاب
پیر 13 جنوری 2014 15:56
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملاکو پھانسی دینے والی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجدکو حکومت پاکستان ہرگز مبارک باد نہ دے۔ حسینہ واجدنے اپوزیشن کے رہنماؤں اور ہزاروں کارکنوں کو جیل میں ڈال کر جعلی مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔
یورپی یونین اور دیگر ممالک بھی بنگلہ دیش کے انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہارکررہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حسینہ واجد نے اپنی کامیابی کے لئے عبدالقادر ملا کو تختہ دار پر چڑھایااور ابھی وہ بھارت کی شہ پر متحدہ پاکستان کے کئی مزید وفاداروں کو پھانسی کی سزادینی چاہتی ہے۔ حسینہ واجد نے اپنے باپ شیخ مجیب الرحمان کے انجام سے سبق نہیں سیکھا۔
بنگلہ دیش کے عوام نے ایسے غیر منصفانہ الیکشن کو تسلیم نہیں کیااور سراپااحتجاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت عالمی برادری بنگلہ دیش میں متحدہ پاکستان کے وفاداروں کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز سلوک کا نوٹس لے۔بنگلہ دیشی حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ نام نہاد ٹربیونل کے ذریعے سیاسی انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.