آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، حفیظ ،اسد شفیق اور یونس خان کی تنزلی

پیر 13 جنوری 2014 15:22

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) دبئی ٹیسٹ میں مصباح الحق کابیٹ بھی چلا،یونس خان نے بھی خوب رنزبنائے،لیکن مصباح کی آٹھویں پوزیشن توبرقراررہی ،مگریونس خان نویں سے دسویں نمبرپرچلے گئے۔

(جاری ہے)

اسدشفیق چاردرجہ تنزلی کے بعدٹاپ ٹوئنٹی سے باہرہوگئے۔محمدحفیظ کی رینکنگ بھی گرگئی ،وہ ٹاپ ففٹی میں بھی نہیں رہے۔بیٹسمینوں میں اے بی ڈی ویلیرزکی پہلی پوزیشن برقرارہے،شیونارائن چندرپال دوسرے نمبرپر ہیں۔بولرز میں ورنن فلینڈرکی پہلی ،ڈیل اسٹین کی دوسری پوزیشن ہے۔سعیداجمل بدستورپانچویں نمبرپرہیں۔

متعلقہ عنوان :