مری ، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا ، پولیس نے تین کو گرفتارکر کے لوٹا گیا ..
تازہ ترین : 1

مری ، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا ، پولیس نے تین کو گرفتارکر کے لوٹا گیا مال بھی برآمد کرلیا

مری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)مری میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ،پولیس نے تین کو گرفتارکر کے لوٹا گیا مال بھی برآمد کرلیا۔ایس ایس پی آپریشن میاں مقبول کے مطابق ڈاکو پھگواڑی کے مقام پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکووٴں نے فائرنگ شروع کردی جس پر اضافی نفری طلب کرلی گئی۔پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ پولیس نے تین ڈاکووٴں کو گرفتار کرلیاہے۔ مرنے والے ڈاکو کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 13/01/2014 - 14:32:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں