عید میلاد النبی کل مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام سے منائی جائیگی

پیر 13 جنوری 2014 13:53

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ملک بھرمیں جشن عید میلاد النبی ﷺبمطابق 12ربیع الاول (منگل )مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا ۔مرکزی کمیٹی تقریبات عید میلاد النبی کے زیر اہتمام ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی کے دس ہزار مرکزی جلو س نکالے جائیں گے جبکہ بیس ہزار مقامات پرسیرت النبی کانفرنسوں کاانعقاد کیا جائے گا ۔

جبکہ ہزاروں محافل بھی منعقد کی جائیں گی جس میں معروف نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

جشن عید میلاد النبی کے موقع پرملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ اس روز کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پرتعینات ہوں گے ۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں گلی محلوں اوربازاروں کو خوبصورت سبز جھنڈیوں اورپھولوں کی لڑیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ مساجد ، نجی عمارتوں اورگھروں پربھی چراغاں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :