پشاور ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کی نماز جنازہ کے قریب بم دھماکہ ، ایک اہلکار زخمی ، پولیس وین کو نقصان پہنچا

پیر 13 جنوری 2014 13:51

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے بڈابیر میں ماشو خیل کے مقام پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کی نماز جنازہ کے قریب بم دھماکے سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا ، پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنازہ گاہ میں جاں بحق ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی نائب صدر میاں مشتاق کی نمازِ جنازہ دوپہر دو بجے ہونا تھی ۔

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں اے این پی کے مقتول رہنما میاں مشتاق کی نماز جنازہ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین اور واک تھرو گیٹ کو شدید نقصان پہنچا اور ایک اہلکار زخمی ہوا پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوع پر پہنچ گیا -