مرحومہ نسرین خورشیداپنے حسن اخلاق، اعلیٰ کردار اور تعلیمی خدمات کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہیں گی‘پروفیسر رفیعہ شریں

پیر 13 جنوری 2014 13:45

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) سابق ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز میرپور ڈویژن پروفیسر رفیعہ شیریں نے کہا ہے کہ مرحومہ نسرین خورشیداپنے حسن اخلاق، اعلیٰ کردار اور تعلیمی خدمات کے حوالے سے ہمیشہ زندہ رہیں گی، وہ ایک ذمہ دار سکول ٹیچر تھیں۔ انھوں نے جہاں جہاں بھی تدریسی فرائض سرانجام دیئے طالبات پر تربیت کے گہرے نقش ثبت کئے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پروفیسر خواجہ خورشید احمد کی اہلیہ محترمہ نسرین خورشید کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے غم زدہ خاندان سے کہاکہ نسرین خورشید جیسی خاتون کا دنیا سے چلے جانا بہت بڑا سانحہ ہے مگر موت ایک اٹل حقیقت ہے اس صدمے کو صرف اللہ کی رضا سمجھ کے ہی برداشت کیا جاسکتا ہے ۔ پروفیسر رفیعہ شیریں نے مزید کہاکہ نسرین خورشیدنے صرف اپنے تدریسی فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام نہیں دیئے بلکہ پروفیسر خواجہ خورشید احمد کی علمی، ادبی سرگرمیوں اور گورنمنٹ کالج میرپور میں ایم۔

(جاری ہے)

اے اردو کی تدریس کے دور میں تحقیقی مقالات لکھوانے کے عرصے میں جو کردار ادا کیا وہ منفرد ہے ۔ انھوں نے کہاکہ پروفیسر خورشید کا گھر طلبہ وطالبات کی آمدورفت کا مرکز ہے تو اس کی وجہ مرحومہ نسرین خورشید کا حسن اخلاق تھا۔ ایسی مثال بہت ہی کم کم ملتی ہے پروفیسر رفیعہ شیریں نے نسرین خورشید سے تعلقات کے حوالے سے اپنی یادوں کو تازہ کیا اور کہاکہ نسرین خورشید کے منفرد کردار کو اجاگر کرنا چاہیے کیونکہ اس مادی دور میں اس طرح کے خلوص، سچائی، محبت اور ایثار والے لوگ ڈھونڈے سے نہیں ملتے۔

انھوں نے مرحومہ کی بیٹی عدینہ خورشید سے کہاکہ وہ دل لگا کر اپنی تعلیم مکمل کر کے اپنی ماں کے خوابو ں کو تعبیر دیں اس موقع پر پروفیسر رفیعہ شیریں کے شوہر سید فرمان علی جعفری بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :