حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت ہمارے لئے تمام تہواروں سے بڑھ کر خوشی کا دن ہے ‘ شوبز شخصیات

پیر 13 جنوری 2014 13:01

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت ہمارے لئے تمام تہواروں سے بڑھ کر خوشی کا دن ہے ، اگر ہم اپنی زندگیوں کو نبی آخر الزمان کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزارنا شروع کر دیں تو مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینئر اداکار مسعود اختر ، قوی خان ، نعمان اعجاز ‘ شبیر جان ، عذرا آفتاب ، فضیلہ قاضی ، نعمان احمد ، نبیل ، ثناء ، ریشم نے جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس دن کو اسلامی نقطہ نظر سے منانا چاہیے ، بعض مقامات پر خوشی منانے کے جو طریقے اپنائے جاتے ہیں وہ شرعی لحاظ سے درست نہیں ہیں ۔

اس دن کی مناسبت سے ہمیں زیادہ سے محافل کا انعقاد کر کے آپ نبی کریم پر درود بھیجنا چاہیے ۔ گلوکارہ سائرہ نسیم ، رحیم شاہ ، وارث بیگ ، نصیبو لعل نے کہا کہ اگر ہم اپنے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی گزارنا شروع کر دیں تو ہم مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔ نبی کریم کی ولادت کا دن ہمارے لئے خوشیوں کا باعث ہے اور یہ تمام تہواروں سے بڑھ کر خوشی کا دن ہے ۔ ہمیں اس دن اپنی زندگیوں کو نبی کریم کے بتائے ہوئے طریقوں پر گزارنے کا عہد کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :