شام کے شمالی علاقے بیانون میں بشارالاسد کی فوج پسپا ہونے پر مجبور ہو گئی ،باغیوں ..
تازہ ترین : 1

شام کے شمالی علاقے بیانون میں بشارالاسد کی فوج پسپا ہونے پر مجبور ہو گئی ،باغیوں نے کنٹرول حاصل کرلیا

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)شام کے شمالی علاقے بیانون میں بشارالاسد کی فوج پسپا ہونے پر مجبور ہو گئی۔ باغیوں نے علاقے پر کنڑول حاصل کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشارالاسد کے حامی فورسز اور باغیوں میں کئی روز سے جاری مسلح تصادم کے بعد سرکاری فورسز کو بیانون میں پسپائی اختیارکرنا پڑی ہے جس کے بعدباغیوں ن یعلاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری فوٹیج میں باغیوں کوگاڑی پرعلاقے کا گشت کرتے اور خوشی سے نعرے بازی کرتے دکھایا گیا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک برطانوی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ علاقے میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری مسلح تصادم میں پانچ سوسے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/01/2014 - 12:59:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں