یوکرائن ، حکومت خالف سینکڑوں مظاہرین نے صدر کی رہائش گاہ کی جانب مارچ شروع کردیا

پیر 13 جنوری 2014 12:58

کیف (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) یوکرائن میں حکومت مخالف سینکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت کیف میں صدر وکٹر یانوکووچ کے خلاف کار ریلی کے ذریعے صدر کی رہائش گاہ کی جانب مارچ شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کیف میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا مظاہرین نے صدر وکٹر یانوکووچ کے خلاف کار ریلی نکالی، مظاہرین نے صدر کیخلاف نعرے بازی اور انکے استعفے کا مطالبہ کیا ، پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے موجود رہی۔یوکرائن میں مظاہروں کا سلسلہ اس وقت سے جاری ہے، جب یوکرائن کے صدر نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :