پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا

پیر 13 جنوری 2014 12:54

ولنگٹن /ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال خراب ہے جس کے باعث ایشیائی ٹیموں کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی بنگلہ دیش کی سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

کیوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیوڈیوڈ وائٹ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوکمیٹی کی میٹنگ میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی صورتحال پربحث ہوئی ہے اوربیس جنوری کواس معاملے پرایک اورسیکورٹی میٹنگ ہوگی۔

دوسری جانب پلیئرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین پال مارش کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں الیکشن کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کافی وقت ہے اسلئے پلئیرزایسوسی ایشن روزانہ کی بنیاد پرحالات کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکھلاڑیوں کی سیکورٹی کوخطرات لاحق ہوئے توانہیں بنگلہ دیش نہ جانیکا مشورہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :