سری لنکن کرکٹ بورڈ کی دو رکنی سکیورٹی کمیٹی بنگلہ دیش پہنچ گئی ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی

پیر 13 جنوری 2014 12:53

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ کی دو رکنی سیکورٹی کمیٹی بنگلہ دیش میں سری لنکن ٹیم کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہاکہ بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بورڈ کے نائب صدر موہان ڈی سلوا اور سابق چیف ایگزیکٹو اجیت جیس کیارہ بنگلہ دیش کا دورہ کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں سیکورٹی کی ضمانت دینے والوں سے بات چیت کریں گے جس کے بعد دورہ بنگلہ دیش کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اس سلسلے میں بنگلہ دیش کا ساتھ دینا چاہے کیونکہ اسی طرح کی صورتحال کا سری لنکا کو بھی سامنا تھا ۔

متعلقہ عنوان :