کوئٹہ ، ہزارہ ٹاون میں سوئی گیس لیکج سے دھماکا4 افراد زخمی

پیر 13 جنوری 2014 11:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں گھر میں سوئی گیس اخراج کے باعث دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاون کے علاقے سعید آباد میں گھر میں رات کے کسی وقت سوئی گیس سے چلنے والا ہیٹر کا پائپ لیکج کے باعث کمرے میں گیس پھیل گیا تھا، صبح خاتون خانہ نے ماچس کی تھیلی جلاتے ہی دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون ان کا شوہر اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس کے برن سنٹر منتقل کر کیا گیا، جہاں سے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔