لاہورایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پیر 13 جنوری 2014 11:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) انٹی نارکوٹکس فورس نے لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اورایک شخص کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

انٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق سعودی عرب جانیوالے مسافر اشرف سے مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ہیروئن بھرے کیپسولز نگلنے کا اعتراف کر لیا۔ حکام نے ملزم کے معدے سے60 کیپسولز سے بھری تھیلی برآمدکرکے اس کیخلاف کارروائی شروع کر دی ۔ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :