الطاف حسین کاعاصمہ جہانگیرسے ٹیلی فونک رابطہ،الطاف حسین نے موجودہ حالات کے بارے میں جراتمندانہ موٴقف اختیارکرنے پر عاصمہ جہانگیرکو بہادر اورBravo خاتون قراردیا
اتوار 12 جنوری 2014 23:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سپریم کورٹ بارکی سابق صدراورانسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کی سابق صدر محترمہ عاصمہ جہانگیرسے فون پر گفتگوکی اور موجودہ حالات کے بارے میں جراتمندانہ موٴقف اختیارکرنے پر انہیں بہادر اورBravo خاتون قراردیا۔
(جاری ہے)
الطاف حسین نے عاصمہ جہانگیرسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات خصوصاً سابق صدرجنرل پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غداری کے مقدمے کے حوالے سے آپ نے جواصولی اورجراتمندانہ موٴقف اختیار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
آپ نے حق اورسچ بیان کرنے میں مردوں کوبھی پیچھے چھوڑدیاہے اورآپ کی جرات وہمت پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ محترمہ عاصمہ جہانگیرنے الطاف حسین کے خیالات پر ان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ اس وقت سب کو سچ بولناچاہیے اورحقیقت پسندانہ سوچ وفکراختیارکرناچاہیے۔محترمہ عاصمہ جہانگیرنے پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ کے حوالے سے الطا ف حسین کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کوحقیقت پسندانہ قراردیااورکہاکہ ہمیں یہ سمجھناچاہیے کہ انتقام کاطرزعمل اختیارکرکے ہم ملک کوکہاں لے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.