سعودی عرب نے غیرقانونی مقیم صومالی شہری کو ملک بدرکردیا،والد سعودی شہری ہیں، سوشل انشورنس میں بطور ملازم میرا نام بھی درج ہے،صومالی باشندے کا دعویٰ

اتوار 12 جنوری 2014 20:46

ریاض/موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) سعودی عرب کے ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے سعودی شہریت رکھنے والے کسی بھی شخص کو صومالیہ بھیجے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ کے ترجمان کیپٹن احمد اللحیدان نے میڈیا کو بتایا کہ جس شخص کو صومالیہ واپس بھجوایا گیا ہے اس کے پاس سعودی شہریت تو دور کی بات سعودی عرب میں قیام کے لیے مطلوبہ قانونی کاغذات بھی نہیں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے کسی بھی غیرملکی کو بلا استثنی فورا اس کے ملک میں بھجوایا جائے گا۔قبل ازیں عمر عثمان نامی ایک شخص نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیڑپرایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ اس کے والد سعودی شہری ہیں، جس کی بنا پر میں بھی سعودی ریاست کا باشندہ ہوں۔ میرا نام سعودی عرب کی سوشل انشورنس میں بطور ملازم درج ہے لیکن اب مجھے سعودی عرب سے بے دخل کرکے صومالیہ بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم اس نے باضابطہ طو پر اپنے سعودی شہری ہونے کے ثبوت اور دستاویزات کا کوئی حوالہ نہیں دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :