Live Updates

خیبر پختون کی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، اسفند یار ولی ،عمران خان لاہور میں بھڑکیں مارنے کے بجائے خیبر پختون خوا کی حکومت پر توجہ دیں ، بیان

اتوار 12 جنوری 2014 20:38

خیبر پختون کی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، اسفند ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ خیبر پختون کی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان لاہور میں بھڑکیں مارنے کے بجائے خیبر پختون خوا کی حکومت پر توجہ دیں۔ ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہاکہ امیرمقام پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبر پختون خوا کی حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جو بھی امیرمقام پرحملے کی ذمے داری قبول کرے، اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز امیر مقام ایک قبائلی جرگے میں مصالحت کے لئے جا رہے تھے کہ ان کے قافلے کو شانگلہ میں مارتونگ کے قریب نشانہ بنایا گیا جس میں امیر مقام تو خوش قسمتی سے بچ گئے تاہم ان کے 2 ذاتی محافظوں سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات