قصورمیں تحریک انصاف کے مقامی رہنما سمیت پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
تازہ ترین : 1

قصورمیں تحریک انصاف کے مقامی رہنما سمیت پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)قصورمیں تحریک انصاف کے مقامی رہنما سمیت پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔قصور کے علاقے مصطفی آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے رہنما مسعود بھٹی کو قتل کردیا تھا جاں بحق ہونے والوں میں ان کے چار ساتھی بھی شامل ہیں۔ قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جس میں دس افراد نامزد اور چھ نامعلوم ہیں۔مسعود بھٹی نے پی پی 175 کے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔ ان کے قتل پر سیاسی و سماجی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 12/01/2014 - 20:35:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں