راولپنڈی ، دو گروپوں کے درمیان تصادم ، دو افراد جاں بحق

اتوار 12 جنوری 2014 20:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں ڈ شہر راولپنڈی میں دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق ڈھوک الہی بخش کی کشمیرچمن کالونی کے قریب لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے دو دوافراد زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جس کے لواحقین نے مخالف گروپ کے زخمی ہونے والے شخص کا تعاقب کرتے ہوئے بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچ گئے اورایمرجنسی میں فائرنگ کرکے زخمی شخص کو قتل کردیا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔