بنگلہ دیش،شیخ حسینہ واجد نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا،شیخ حسینہ اور48رکنی کابینہ سے صدرعبدالحامد نے حلف لیا،خالدہ ضیاء کی گھر پر نظر بندختم کردی گئی

اتوار 12 جنوری 2014 20:33

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) شیخ حسینہ واجد نے ملک میں ہونے والے خونی انتخابات کے بعد تیسری بار وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد نے صدارتی محل میں شیخ حسینہ واجد سے وزیراعظم کا حلف لیا، شیخ حسینہ واجد کی تقریب حلف برداری کی تقریب سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔

شیخ حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کی حیثیت سے آئین کے مطابق اپنے فرائض پورے کریں گی، اس موقع پر شیخ حسینہ واجد کی 48 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب میں ایک ہزار اعلی حکومتی اور فوجی اہلکار سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔ادھر،ایرانی میڈیا کے مطابق چینی سفیر کی ملاقات کے بعد اتوارکو بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء کی گھر پر نظر بندی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام سیکورٹی واپس بلا لی، خالدہ ضیا ء کو جو اس وقت بنگلہ دیش کی اٹھارہ حکومت مخالف جماعتوں کی قیادت کررہی ہیں، بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخابات اور ان انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد گھر میں نظر بند کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان انتخابات میں عوامی لیگ پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی این پی سمیت بنگلہ دیش کی ان تمام جماعتوں نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا کہ جن کی قیادت، اس وقت حالدہ ضیا کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :