عوامی حمایت حاصل ہوئی توصدارتی انتخابات لڑوں گا،مصری آرمی چیف،ریفرینڈم کل ہوں گے،تمام تیاریاں مکمل،سیکورٹی سخت،اخوان المسلون کی عوام سے بائیکاٹ کی اپیل

اتوار 12 جنوری 2014 20:32

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) مصری فوج کے سربراہ عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ اگر ان سے مطالبہ کیا گیا اور انہیں عوامی حمایت حاصل ہوئی تو وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ادھر ملک بھر میں ریفرینڈم کل (منگل کو)منعقد ہورہے ہیں جو دودن تک جاری رہیں گے ،اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اتوارکو فرانسیسی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومصری فوج کے سربراہ عبدالفتح السیسی نے کہاکہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو فوج ان کے ساتھ تعاون کرے گی، انہوں نے کہاکہ اگر فوج کی جانب سے مینڈیٹ دیا گیا اور عوام کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تو میں صدارتی انتخابات میں ضرور حصہ لوں گا۔

ادھر ملک بھر میں ریفرینڈم کل(منگل کو)منعقد ہورہے ہیں جبکہ معزول صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ریفرنڈم کا بائیکاٹ کریں۔

(جاری ہے)

مصری آرمی چیف السیسی کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ اگر عوام کی ایک بڑی تعداد آئین میں تبدیلی لانے کے اس ریفرنڈم میں شریک ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ووٹرز السیسی کو صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔

محمد مرسی کی معزولی سے قبل فوجی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ السیسی کو بہت کم ہی لوگ جانتے تھے۔ محمد مرسی نے 2012 میں کئی سینئر افسران پر ترجیح دیتے ہوئے59 سالہ جنرل السیسی کو ملک کا وزیر دفاع اور فوج کا سربراہ بنا دیا تھا۔ متعدد فوجی افسران کا کہنا ہے کہ جب مرسی اقتدار میں تھے، السیسی نے متعدد مرتبہ انہیں مشورے اور تجاویز دینے کی کوشش کی تاہم اسلام پسند صدرغیر مقبول فیصلے کرنے پر بضد رہے۔ انہی اقدامات کی وجہ سے ملک کے سیکیولر حلقوں، عدلیہ اور خفیہ اداروں میں مرسی کی مخالفت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

متعلقہ عنوان :