وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے 100 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ،فنڈ سے نجی سیکٹرکے اشتراک سے پیشہ ورانہ خواتین کے بچوں کیلئے پنجاب بھر میں 14 ڈے کیئر سنٹربنائے جائینگے ، ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر کیلئے کل رقم کا 70فیصد پنجاب حکومت فراہم کرے گی ،30فیصد متعلقہ تنظیم کو جمع کر وانے ہونگے

اتوار 12 جنوری 2014 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے 100 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ، نجی سیکٹرکے اشتراک سے پیشہ ورانہ خواتین کے بچوں کیلئے پنجاب بھر میں 14 ڈے کیئر سنٹربنائے جائیں گے ، ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر کیلئے کل رقم کا 70فیصد پنجاب حکومت فراہم کرے گی جبکہ 30فیصد متعلقہ تنظیم کو جمع کر وانے ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے 100ملین روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں جس سے نجی سیکٹرکے اشتراک سے پیشہ ورانہ خواتین کے بچوں کیلئے پنجاب بھر میں 14 ڈے کیئر سنٹربنائے جائیں گے ۔لاہور میں 5جبکہ گجرانوالہ ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ساہیوال ، بہاولپور ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 9ڈے کیئر سنٹر بنائے جائیں گے جس کیلئے ویمن ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام محکمے پی ڈی سی ایف( پنجاب ڈے کیئر فنڈ سو سائٹی )کو 100 ملین روپے کے فنڈز جاری کر د ئیے گئے ہیں، جن میں سے منتخب تنظیموں کو مشترکہ بنیادوں پر ڈے کیئرسنٹر بنانے کیلئے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق سیکشن 42کمپنیاں ،غیر سرکاری تنظیموں،کمیو نٹی بیسڈ تنظیموں،نجی تنظیموں،پبلک سیکٹر یو نیورسٹیز، کالجز ، غیر منافع بخش ہسپتال اور کلینکس درخواستیں جمع کر وانے کے اہل ہیں۔ ، ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر کیلئے کل رقم کا 70فیصد پنجاب حکومت فراہم کرے گی جبکہ 30فیصد متعلقہ تنظیم کو جمع کر وانے ہونگے ۔تنظیم کا کسی سرکاری ادارے کے ساتھ منسلک ہو نا ضروری ہے ، ڈے کیئر سنٹر کو چلانے اور سامان کی خرید اری کیلئے معقول رقم فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :