وزیراعلی خیبرپختونخو کی امیرمقام پر حملے کی شدیدمذمت،خیبر پختونخوا میں ایسی ..
تازہ ترین : 1

وزیراعلی خیبرپختونخو کی امیرمقام پر حملے کی شدیدمذمت،خیبر پختونخوا میں ایسی کسی بھی کوشش کو صوبائی حکومت پر حملہ تصور کیا جائے گا،پرویزخٹک

پشاور(پ ر۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں وزیراعظم کے مشیر امیرمقام پر بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری جائے حادثہ پر پہنچنے اور امیر مقام سے رابطے کے علاوہ اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث شرپسندوں تک جلد پہنچنے اور کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے امیرمقام کی سیکورٹی پر مامور شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں اور خیبر پختونخوا میں ایسی کسی بھی کوشش کو صوبائی حکومت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 12/01/2014 - 20:22:24

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں