وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شانگلہ میں بم دھماکوں کی مذمت

اتوار 12 جنوری 2014 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شانگلہ میں امیرمقام کی گاڑی کے نزدیک ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے-پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم اور متحد ہے۔