Live Updates

عمران خان کی طرف سے سیاسی کارکن کی موت کو پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کرنا افسوسناک ہے‘ رانا ثناء اللہ ،سیاست میں منفی وطیرہ عمران خان کی سیاست کا محور بن گیا ہے ،وہ ہر مسئلے پر بلا سوچے سمجھے طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں‘ وزیر قانون پنجاب

اتوار 12 جنوری 2014 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) وزیرقانون و بلدیات پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے افسوس ہے کہ عمران خان نے ایک کارکن کی موت کو بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کیا ہے،حقائق سامنے آنے پر ہو سکتا ہے کہ عمران خان کو اپنے کہے پر پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے،تنقید سے پہلے عمران خان خیبرپختونخوا میں اپنی کارکردگی پر ضرور نظر ڈال لیا کریں،میرٹ حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے‘ عمران خان میں نہ مانوں کی پالیسی چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سیاست میں منفی وطیرہ عمران خان کی سیاست کا محور بن گیا ہے اور وہ ہر مسئلے پر بلا سوچے سمجھے طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تبدیلی کے نعرے اب مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔ عوام پر ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے۔ لاہور کی فلاپ ریلی اس کی ایک مثال ہے جس میں عوام نے شرکت نہ کر کے ان کی پالیسیوں کو مسترد کر دیاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات