دویونین کونسل ادھر اْدھر ہوئیں تو سندھ توڑنے کی باتیں ہونے لگیں،قادر پٹیل

اتوار 12 جنوری 2014 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ہم نے بار بار کہا ہے کہ کراچی کسی کی جاگیر نہیں ہے، ہم نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر بھی ملک توڑنے کی بات نہیں کی،لیکن سندھ میں2 یونین کونسل ادھر اْدھر ہوئیں تو سندھ توڑنے کی باتیں ہونے لگیں۔

(جاری ہے)

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ سندھ دھرتی ماں ہے کیاکوئی ماں کو ون اور ٹو کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :