کینجھر جھیل میں ہلاکتیں ، اعضا ء کی کیمیائی تجزیہ کی رپورٹ جاری

اتوار 12 جنوری 2014 18:17

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) ٹھٹھہ کے قریب کینجھر جھیل پر5 دوستوں کی ہلاکت کا معمہ 15روز گزرجانے کے باوجود حل نہیں ہو سکا۔ کیمیائی تجزیے کے لیے بھیجے جانے والے اعضا کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر عزیز طاہرانی کے مطابق پانچوں دوستوں کو کسی بھی قسم کی نشہ آور دوا یا زہر نہیں دیاگیاتھا۔ پانچوں کو دائیں کنپٹی پر قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ دوسری جانب موبائل فون،واردات میں استعمال ہونے والے پستول اورگولیوں کے خول کی فارنسک رپورٹ اب تک جاری نہیں کی گئی ہے۔ 28دسمبر کو 5دوستوں کی لاشیں کینجھر جھیل کے وسط میں نوری جام تماچی کے مزار کے احاطے سے ملی تھیں۔

متعلقہ عنوان :