چوہدری اسلم خودکش حملہ: گاڑی کے مالک تک جلد پہنچنے کی امید ہے،سینئر انویسٹی گیشن پولیس آفیسرمنیراحمدشیخ

اتوار 12 جنوری 2014 15:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) سینئر انویسٹی گیشن پولیس آفیسرمنیراحمدشیخ نے کہا ہے کہ شہید افسر چوہدری اسلم پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کا جلد پتہ لگالیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خصوصی بات چیت کے دوران منیر احمد شیخ نے کہاکہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اور خودکش حملہ آور کے اعضا کی تلاش کے لیے تین کلو میٹر قطر کے علاقے میں تلاش کا کام کیا گیا ہے۔

گاڑی کے 80فیصد حصے جمع کرلیے گئے ہیں۔ اور پولیس گاڑی کا ٹیکس اسٹیکر بھی تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جو 2جون 2012 کو جاری ہوا جبکہ خودکش بمبارکے اکثر اعضا لیاری ایکسپریس وے سے متصل عیسی نگری قبرستان سے ملے ہیں۔ منیراحمدشیخ نے دعویٰ کیا کہ پولیس جلد حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک تک پہنچ جائے گی۔