سندھ میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، فیصل سبزواری

اتوار 12 جنوری 2014 15:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سیدفیصل سبزواری نے کہاہے الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے واضع پالیسی سامنے نہ آنے کے باعث سیاسی جماعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی بات چیت کے دوران فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ بلدیاتی انتخابی شیڈول کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہے لیکن حد بندی سمیت تمام متنازع معاملات تاحال حل طلب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جاننے کا حق رکھتی ہے کہ نئی حد بندیاں کب اور کیسے کی جائیں گی۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔ بلدیاتی انتخابت کی گتھی کو اتنا الجھا دیا گیا گیا ہے معاملات حل ہوتے نظر نہیں آرہے۔

متعلقہ عنوان :