مہنگائی میں کمی کیلئے حکومت کو شرح سود میں اضافے اور حکومتی قرضوں میں کمی کرنا ہوگی ،آئی ایم ایف ،پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا آئی ایم ایف پرواگرام سے کوئی تعلق نہیں ، جیفری فرینک کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 جنوری 2014 15:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی کیلئے حکومت کو شرح سود میں اضافے اور حکومتی قرضوں میں کمی کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا آئی ایم ایف پرواگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان معاشی بہتری کیلئے قرضہ لیتا ہے اور ارکان پارلیمنٹ سے ٹیکس نہیں لیتا ہے ۔جیفری فرینک نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑا نہیں پورا ٹیکس دینا چاہیے ۔ آئی ایم ایف نے کئی بار زور دیا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے اور آمدن میں اضافہ کیا جائے ۔