جہلم میں 17 لاکھ روپے جلانے والی بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،خواتین کا ذہنی توازن درست نہیں ،دونوں بہنیں کسی بیماری میں مبتلا ہیں ،پولیس کا موقف

اتوار 12 جنوری 2014 15:51

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) جہلم میں بینک سے 17 لاکھ روپے نکال کر جلا دینے کے واقعہ کا تیسرے روز بھی چرچا رہا کرنسی جلانے والی دو بہنوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز دو بہنوں نے نیشنل بینک سے 17 لاکھ روپے نکلوائے، انہیں قینچی سے کاٹا اور پھرآگ لگادی۔

(جاری ہے)

لوگوں نے بتایا کہ ہم نے دیکھا کہ خواتین ایسا کررہی ہیں، روکنے کی کوشش تاہم بندوق تان لی اورکہاچلے جاؤ۔ دوسری جانب دونوں بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ہم نے پتا کرایا ہے،دونوں بہنیں کسی بیماری میں مبتلا ہیں،ان کے خلاف کارروائی کا امکان کم ہے۔

متعلقہ عنوان :