بلوچستان کے علاقے تربت سے لاپتہ تقریباً 10 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش مل گئی ، خوف وہراس پھیل گیا ،چاکر کو تربت شہر کے مچھلی بازار کے قریب گلی سے موٹر سائیکل سوار دو افراد اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے تھے ، والد کی گفتگو

اتوار 12 جنوری 2014 15:47

تربت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) بلوچستان کے علاقے تربت سے لاپتہ تقریباً 10 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش مل گئی غیر ملکی میڈیا کے مطابق تربت سٹی پولیس تھانے پر عبدالرحمان نامی ایک شخص کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق 10سالہ چاکر ولد خدا دوست بازار کی طرف گیا تھا جس کے بعد لاپتہ ہوگیا، ایف آئی آر کے مطابق جب رشتے دار سول ہسپتال پہنچے تو انھوں نے مقتول کی شناخت بطور چاکر کی جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف دائر کی گئی ہے۔

تربت پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ایک چراوہے نے بذریعہ ٹیلیفون اطلاع دی تھی کہ کیچ کور ندی میں ایک لاش موجود ہے، جس کو پولیس نے تربت ہسپتال پہنچایا۔ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ لاش کی حالات اور طریقہ واردات ویسا ہی ہے، جس طرح سے پہلے لاشیں ملتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تیسری جماعت کے طالب علم چاکر بلوچ پنجگور کے گاوٴں پروم کے رہائشی تھے اور حال ہی میں تربت منتقل ہوئے تھے ان کے ستر سالہ والد خدا دوست زمینداری کرتے ہیں جبکہ بڑے بیٹے بلوچستان کی قوم پرست جماعت سے وابستہ ہیں۔

چاکر بلوچ کے خاندان کے ایک فرد نے ٹیلیفون پر بتایا کہ چاکر کو تربت شہر کے مچھلی بازار کے قریب گلی سے موٹر سائیکل سوار دو افراد اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے تھے۔ تھوڑا آگے جاکر ایک دوسری موٹر سائیکل پر سوار دو افراد بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے، ان تمام لوگوں کے چہرے کھلے ہوئے تھے تاہم خوف کے باعث لوگ چشم دید گواہ خاموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :