افغان صدر حامد کرزئی کا جان قربان کر کے سینکڑوں طالب علموں کونئی زندگی دینے پراعتزازحسن کی قربانی کو خرا ج عقید ت ، دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کیلئے خطرہ ہے ، دونوں ممالک کو دہشتگردی کے خلاف ملکر مقابلہ کر نا ہوگا ، افغان صدر کا بیان

اتوار 12 جنوری 2014 15:46

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اپنی جان قربان کر کے سینکڑوں طالب علموں کونئی زندگی دینے پراعتزازحسن کی قربانی کو خرا ج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کیلئے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

افغان صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں حامد کرزئی نے پاکستانی طالب علم اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم الشان قربانی کو سراہا۔ افغان صدر نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اورافغانستان کیلئے خطرہ ہے۔ دونوں ممالک کوملکردہشت گردی کے خلاف تحریک چلانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اپنی مذموم کارروائیوں سیدونوں جانب کے عوام کو ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔