چین ، صوبے یننان میں لگنے والی آگ سے تبتی علاقے کا ہزار سال تاریخی قصبہ ڈْوک زونگ مکمل طور پر تباہ ،2 ہزار فائر فائٹرز، فوج اور پولیس کے عملے سمیت مقامی حکام اور رضاکاروں نے آگ پر قابو پایا

اتوار 12 جنوری 2014 15:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) چین کے صوبے یننان میں لگنے والی آگ سے تبتی علاقے کا ایک ہزار سال تاریخی قصبہ ڈْوک زونگ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

چینی حکام کے مطابق چین کے صوبے یننان میں واقع بدھوں کے تاریخی گاوٴں ڈوک زونگ میں اچانک لگنے والی آگ سے پورا گاوٴں مکمل طور جل کر خاکستر ہو گیا، تقریبا 2 ہزار فائر فائٹرز، فوج اور پولیس کے عملے سمیت مقامی حکام اور رضاکاروں نے 10 گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، قصبہ میں آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی آگ لگنے کی وجوہات معلوم ہو سکی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق عمارتیں لکڑی سے بنی ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، ایک ہزار سال قدیم یہ قصبہ سیاحوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا تھا۔ اِس قصبے میں ایک ہزار سالہ پرانی ثقافت کے علاوہ قدیم گلیوں اور عمارتوں کو محفوظ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :