سپین میں علیحدگی پسند گروپ ایٹا پر پابندی کے خلاف بل باوٴ شہر میں ریلی نکالی گئی ، لاکھوں افراد شریک

اتوار 12 جنوری 2014 15:44

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)سپین میں علیحدگی پسند گروپ ایٹا پر پابندی کے خلاف بل باوٴ شہر میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے بیسکیو علیحدگی پسند ایٹا گروپ کے حق میں نعرے لگائے۔ مذکورہ گروپ کے بعض افراد کو عدالت نے جیل سے رہا کرنے کا حکم صادر کیا تھا تاہم حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا اور گروپ پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے حوالے سے یورپی عدالت نے اسپین حکومت کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔ جیل میں قید افراد میں سے بعض کے خلاف قتل جیسے مقدمات بھی درج ہیں۔ ایٹا گروپ نے2011میں 800 افراد کے قتل کے الزام کا سامنا کرنے کے بعد اپنے دعوے سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد اس وقت کی حکومت نے ان کے خلاف مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم موجودہ حکومت نے گروپ پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔