بھارت میں نئی کرپشن مخالف جماعت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں ، غیر ملکی میڈیا ، رکنیت کیلئے ابتدائی تین گھنٹوں کے دوران ہی ہمیں 50 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں ، سینئر رہنما کا دعویٰ ، 26 جنوری تک پارٹی ایک کروڑ افراد کو رکن بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ، کیجریوال

اتوار 12 جنوری 2014 15:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت میں نئی کرپشن مخالف جماعت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شمولیت اختیار کررہے ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نئی دہلی ریاستی انتخابات میں گانگریس پارٹی کو شکست دینے کے بعد مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔سینئر پارٹی رہنما گوپال رائے نے بتایا کہ رکنیت کے لیے چلنے والی مہم کے ابتدائی تین گھنٹوں کے دوران ہی ہمیں 50 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔

پارٹی کی سربراہی اروند کیجریوال کررہے ہیں جو ماضی میں ٹیکس کلیکٹر ہوتے تھے اور جنہوں نے کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ ریاستی انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں نئی دہلی کا وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیجریوال کا کہنا ہے کہ 26 جنوری تک پارٹی ایک کروڑ افراد کو رکن بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی انتخابات کے بعد لوگوں میں سیاست دانوں کو ایمانداری کے ساتھ کام کرتا دیکھنے کی امید پیدا ہوگئی ہے بہت سے لوگ پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور تبدیلی کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

جماعت کے سینئر رہنما پراشانت بھوشن نے دو روزہ اعلیٰ سطحی پارٹی اجلاس کے بعد اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام انتخابات کے لیے منصوبہ بندی کررہے ہیں جو کہ مئی میں ہونے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :