ٹورڈی فرانس سائیکل ریس 2014میں شریک ٹریک فیکٹری ٹیم اوریونیفارم پرستاروں کے سامنے پیش کردی گئی

اتوار 12 جنوری 2014 15:41

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)ٹورڈی فرانس سائیکل ریس 2014میں شریک ٹریک فیکٹری ٹیم اوریونیفارم پرستاروں کیسامنے پیش کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق2010 کے چیمپئن فیبین کنسی لیرا،اینڈی شیلک اور جینزووئگٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

2014کی ٹورڈی فرانس سائیکل ریس میں امریکی ٹیم ریڈیوشیک لیپرڈ کی جگہ ٹریک فیکٹری ٹیم شریک ہوگی۔ نئی امریکی سائیکلنگ ٹیم نیسینکڑوں پرستاروں کے سامنے ٹیم کی کٹ اوریونیفارم پیش کی۔ٹریک فیکٹری ٹیم کے ارکان میں 2010 کیٹورڈی فرانس سائیکل ریس چیمپئن فیبین کنسی لیرا، اینڈی شیلک اور سائیکلنگ ٹاپ ڈویژن کا سب سے عمررسیدہ رائیڈرجینزووئگٹ شامل ہیں۔