حزب اللہ نے اسرائیل کی کسی بھی جگہ کونشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی، مرضی کا شکارکرنے والی حزب اللہ کی اس قوت کا اسرائیل کو سامنا ہوگا،ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

اتوار 12 جنوری 2014 15:40

بیروت/تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر رہنماء جنرل امیر علی حاجی زادے نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی شیعہ عسکری ملیشیا حزب اللہ نے میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی کرتے ہوئے اسرائیل میں کسی بھی جگہ کو اپنے متعین اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے ،عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران کی فضائی ڈویژن کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادے نے حزب اللہ کی اس حاصل کردہ صلاحیت کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل کو حزب اللہ کی اس نئی قوت کا سامنا ہوگا،پاسداران کی ایک ویب سائٹ کے مطابق حزب اللہ کی عسکری طاقت میں حالیہ برسوں کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اب حزب اللہ اس پوزیشن میں آگئی ہے کہ اسرائیل کے اندر جہاں چاہے کامیابی سے ٹھیک ٹھیک نشانے لے۔

متعلقہ عنوان :