آسٹریلین اوپن ، نیوراٹلووا اور ایورٹ کی برابری کیلیے پوری کوشش کروں گی، سرینا ..

آسٹریلین اوپن ، نیوراٹلووا اور ایورٹ کی برابری کیلیے پوری کوشش کروں گی، سرینا پر عزم

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے کہا ہے کہ میں رواں ماہ آسٹریلین اوپن میں مارٹینا نیوراٹلووا اور کرس ایورٹ کی برابری کیلئے پوری کوشش کروں گی۔ایک انٹرویو میں سرینا نے کہا کہ اگر میں آسٹریلین اوپن میں نیوراٹلووا اور ایورٹ کی ہمسربننے میں کامیاب رہی تو یہ میرے لیے اعزاز ہوگا ، مجھے ان جیسا پلیئر بننے کیلئے ابھی بہت محنت کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ٹائٹلز کی تعداد میں برابر ہونے کے باوجود ان کے معیار تک نہیں پہنچ پاؤں گی۔

وقت اشاعت : 12/01/2014 - 15:39:06

اپنی رائے کا اظہار کریں