سہ ملکی قطر انٹرنیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 19جنوری کو ہوگا،پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی

اتوار 12 جنوری 2014 15:39

دو حہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) سہ ملکی قطر انٹرنیشنل ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 19جنوری کو ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 19جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ 19جنوری کو ہی پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

(جاری ہے)

20جنوری کو جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا میچ کھیلا جائیگا۔ 20جنوری کو ہی پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ 22 جنوری کو جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ 22 جنوری کو ہی جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ 24 جنوری کو ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔