پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹور میچ 14 جنوری کو کھیلا جائے گا

اتوار 12 جنوری 2014 15:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹور میچ 14 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا میڈیا رپورٹ کے مطابق پرائم منسٹر الیون اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹور میچ 14 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بریڈ ہوج کی ٹیم میں شمولیت سے اس بات کا امکان ہے کہ انہیں رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں موقع دیا جا سکتا ہے، اس سے قبل 2012ء میں آسٹریلوی ٹیم نے حیران کن طور پر 40 سالہ سپنر بریڈ ہاگ کو ٹونٹی میچوں کیلئے ٹیم میں طلب کیا تھا۔

اعلان کردہ ٹیم میں بریٹ لی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیوک پرمربچ، بریڈ ہوج، کرس لائن، پیٹر ہینڈز کمب، مائیکل سپاسکی، بین کیوٹنگ، جیمز موئرہیڈ، کلائیو روز، جیکسن برڈ، ایلسٹر مک ڈرموٹ اور شین ڈیووئے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :