فرسٹ جونیئر، بین الصوبائی اور نیشنل ویمن چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد ٹیم کے ٹرائلز15 جنوری کو ہونگے، ایونٹس کی تیاری اسلام آباد کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 16 سے 25 جنوری تک لگایا جائیگا
اتوار 12 جنوری 2014 15:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں جنوری 2014ء کو ہونے والے فرسٹ جونیئر، بین الصوبائی اور نیشنل ویمن چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد ٹیم کے ٹرائلز 15 جنوری کو اسلام آباد میں ہونگے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق اسلام آباد ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز اوپن ہونگے اور کھلاڑیوں کے ٹرائلز ایسوسی ایشن کے صدر محمد ظریف احمد خان اور کوچ معین الدین لیں گے۔
حکام کے مطابق ٹرائلز میں سے 12 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے۔ حکام کے مطابق ایونٹس کی تیاری اسلام آباد کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 16 سے 25 جنوری تک لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ فرسٹ جونیئر، بین الصوبائی اور نیشنل ویمن چیمپئین شپ 28 جنوری سے 2 فروری تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
دبٸی میں بارشیں، مصباح الحق اور کامران اکمل ایٸرپورٹ پر پھنس گئے
-
جاپان کے سابق نمبر ایک کینٹو موموٹا رواں ماہ کے آخری میں بین الاقوامی بیڈمنٹن کو خیر باد کہہ دیں گے
-
روہت شرما نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ ٹیسٹ سیریز کی حمایت کردی
-
پاک ، ویسٹ انڈیزون ڈے سیریز، ہیلی میتھیوزکی پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ناقابل شکست سنچری
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا
-
بابر اعظم سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ’حیران‘
-
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کپتانی واپس ملنے پر سخت سوالات اٹھا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.