Live Updates

اعتزازحسن کےمعاملے پرخیبرپختون خوا حکومت کی بےحسی سےعمران خان بھی مایوس، نیٹو سپلائی اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا کی جانب سے ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کرادی جاتی، چئیرمین تحریک انصاف

اتوار 12 جنوری 2014 14:05

اعتزازحسن کےمعاملے پرخیبرپختون خوا حکومت کی بےحسی سےعمران خان بھی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہنگو کے نوجوان شہید اعتزاز حسن کے معاملے پر خیبر پختون خوا حکومت کے رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتزاز حسن قوم کا ہیرو ہے اور اس کی شہادت پر فخر ہے تاہم اعتزاز کے معاملے پر وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک اور صوبائی حکومت کے کسی بھی رکن کا نا جانا انتہائی افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اعتزاز حسن کے لواحقین سے مکمل تعاون کرے گی اور اعتزاز کے اہل خانہ کے تمام اخراجات کی ذمہ داری اٹھائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین کا کہنا تھا کہ حکمران ڈالر کے بچاری ہیں لیکن نیٹو سپلائی اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا کی جانب سے ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کرادی جاتی، ڈرون حملوں کی وجہ سے عوام میں نفرت پھیلتی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی بڑھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ہتھیار ڈالنے پر حکومت کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا تاہم وفاقی حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات کے حوالے سے ڈبل مائنڈڈ ہو چکی ہے۔تحریک انصاف کی رہنما نیلم اشرف کے بیٹے کے قتل کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی واقعے کو خودکشی قرار دے دیا، پنجاب پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پولیس کا میعار گرتا جا رہا ہے اور جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف واقعہ کا نوٹس لیں اور معاملے کی مکمل تحقیقات کرا کے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات