نیپرا میں بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگا کرنیکی درخواست دائر

اتوار 12 جنوری 2014 13:25

نیپرا میں بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگا کرنیکی درخواست دائر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے نیپرامیں درخواست دائرکردی ،سماعت 16 جنوری کوہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دائر درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ دسمبرمیں کوئلے سے بجلی پیداکی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت23 روپے50 پیسے فی یونٹ رہی لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبرکے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیاجائے۔واضح رہے کہ چند روز پیشتر ہی نیپرا نے نومبر کے لئے بجلی کی قیمت میں 73 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :