چارسدہ میں جائیداد کےتنازع پر مخالفین کی فائرنگ نے 5 افراد جاں بحق

اتوار 12 جنوری 2014 13:22

چارسدہ میں جائیداد کےتنازع پر مخالفین کی فائرنگ نے 5 افراد جاں بحق

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) نواحی گاؤں ترنگزئی میں جائیداد کےتنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود میں واقع گاؤں ترنگزئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں خواتین بھی شامل تھیں، لاشوں اور زخمیوں کو چارسدہ اسپتال لایا گیا جہاں ایک زخمی طبی امداد کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ دیگر دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم اب تک لواحقین کی جانب سے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :