اسلام آباد،راولپنڈی پولیس کا آپریشن،51افراد گرفتار،پشاورسے29مشکوک پکڑے گئے

اتوار 12 جنوری 2014 13:19

اسلام آباد،راولپنڈی پولیس کا آپریشن،51افراد گرفتار،پشاورسے29مشکوک ..

پشاور/ اسلام آباد /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) اسلام آباد،راولپنڈی پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چھ غیرملکیوں سمیت اکیاون مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،پشاور پولیس نے بھی انتیس مشکوک افراد کو پکڑ لیا۔ جڑواں شہروں کی پولیس کا سوہان نیوشکرالگ میں مشترکہ سرچ آپریشن 6 غیرملکیوں سمیت 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مشترکہ سرچ آپریشن نیو شکرالں سوہان ضیاء مسجد کے علاقوں میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن میں راولپنڈی اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں اور 50 کمانڈوز سمیت 400 اہلکاروں نے حصہ لیا۔دوران آپریشن 47 فارنر ایکٹ کے تحت 6 افغانیوں جبکہ 45 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے ایک پک اپ، 7 موٹرسائیکل، 2 پسٹل، ڈیڑہ کلو چرس، 50 گرام ہیرون، 50 شراب کی بوتلیں، چوری کیا گیا گاڑیوں کا سامان برامد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کو تھانہ شہزاد ٹاون منتقل کر دیا گیا ہے۔پشاور پولیس نے کوہاٹ روڈ پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 29 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونیوالے افراد کو رات گئے شروع کئے جانیوالے سرچ آپریشن کے دوران گرفتارکیا گیا،ان میں بعض افراد بغیر شناختی کارڈ کے ان علاقوں میں رہائش پذیر تھے۔تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ہونیوالے آپریشن میں گرفتار ہونیوالے افراد کو تھانہ بھانہ ماڑی میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان سے تفتیش کی جا رہی ہیں-

متعلقہ عنوان :