گڈانی پاور پارک منصوبہ5سال میں مکمل ہوگا ،نرگس سیٹھی،چھ ہزار چھ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 جنوری 2014 23:13

گڈانی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری ۔2014ء) پاکستان پاورپارک مینجمنٹ کمپنی کی سربراہ نرگس سیٹھی نے کہا ہے کہ گڈانی پاور پارک پراجیکٹ چار سے پانچ سال میں مکمل ہوگا جس میں چھ ہزار چھ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز گڈانی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں وزیراعظم نوازشریف کی ترجیحات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ منگلا اور تربیلا کے بعد یہ بجلی کا ایک بڑا منصوبہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :