چوہدری اسلم کی شہادت:ٹوئٹر پر شہباز شریف ،شہلا رضا میں اشعار کا تبادلہ
تازہ ترین : 1

چوہدری اسلم کی شہادت:ٹوئٹر پر شہباز شریف ،شہلا رضا میں اشعار کا تبادلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2014ء)چوہدری اسلم کی شہادت کے حوالے سے ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے درمیان اشعار کا تبادلہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ چوہدری اسلم ایک بہادر افسر تھے،قوم ان کی قربانی کو یاد رکھے گی، جس پر شہلا رضا نے جوابی ٹوئٹر میں کہا کہ عجب دوستی عجب ہے تیرانظام،حسین بھی دوست یزید کو بھی سلام۔شہلا رضا کے اس شعر پر شہباز شریف نے بھی انہیں شعر میں جواب دیا کہ یہاں وابستگی وہاں برہمی کیا جانے کیوں ہے،ہم اپنی نظر سمجھے نہ ان کی ادا سمجھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2014 - 20:30:34

اپنی رائے کا اظہار کریں